پختونخوا ملیریا نے وبائی صورتحال اختیار کرلی 9 ماہ میں 54 ہزار کیسز رپورٹ

سب سے زیادہ 10 ہزار ملیریا کیسز ضلع خیبر سے رپورٹ ہوئے، جنوبی اضلاع لپیٹ میں ہیں، صوبائی مشیر صحت


ویب ڈیسک September 23, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا میں ملیریا نے وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے۔ 9 ماہ کے دوران ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو ملیریا کنٹرول کے لیے فی الفور اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔


محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے جنوری سے لے کر اب تک ملیریا کیسز کا ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ ملیریا کیسز ضلع خیبر سے 10 ہزار رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسی طرح شانگلہ سے پہلی بار 6 ہزار جب کہ بٹگرام سے 3 ہزار ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی آئی خان سے 4 ہزار، ٹانک اور کرک 2 ہزار، لکی مروت سے 3 ہزار ملیریا کیسز اب تک رپورٹ ہو چکے ہیں۔


مشیر صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی اضلاع اس وقت ملیریا کی لپیٹ میں ہیں جس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ویکٹر بورن ڈیزیز میں اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |