سپریم کورٹ نے وزیرداخلہ سے مزیدارکان کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں

وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ میں دہری شہریت کیس کے فیصلے کے بعد کہا تھا انہیں معلوم ہے کہ اوربھی...

وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ میں دہری شہریت کیس کے فیصلے کے بعد کہا تھا انہیں معلوم ہے کہ اوربھی کئی ارکان پارلیمنٹ دہری شہریت کے حامل ہیں۔ فوٹو : ثناء

سپریم کورٹ نے وزیرداخلہ رحمان ملک سے دہری شہریت کے حامل مزید ارکان پارلیمنٹ کے نامو ں کی تفصیل طلب کرلیں۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے حکم پر سپریم کورٹ کے رجسٹرارآفس سے رحمان ملک کو خط لکھاگیا جس میں ان کے اس بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مزید ارکان پارلیمنٹ کی بھی دہری شہریت ہےاگرعدالت یا حکومت حکم دے تو وہ فہرست پیش کردیں گے۔


سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے لکھے گئے خط میں رحمان ملک سے کہا گیا ہے کہ وہ دہری شہریت رکھنے والےارکان پارلیمنٹ کے نام 27 ستمبر تک عدالت میں پیش کریں۔جب کہ سیکریٹری قومی اسمبلی کےذریعے مسلم لیگ(ق)کی رکن شہنازوزیرعلی سے بھی ان کی آسٹریلین شہریت پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس سے متعلق فیصلے میں 11ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کو نااہل قراردے دیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story