ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو سے طلاق کی افواہوں کی تردید

افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ اسٹار جوڑی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے


ویب ڈیسک September 23, 2024
ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں پر پانی پھیر دیا۔

گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، اگرچہ اسٹار جوڑی اور بچن خاندان نے قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی ہے۔

اب ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس نے اُن کی اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیرس فیشن ویک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایشوریا رائے بچن کو اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

تقریب میں ایشوریا رائے کی شادی کی انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بنی جو اداکارہ نے اپنے ہاتھ کی انگلی میں پہن رکھی تھی۔

مزید پڑھیں: شادی کی انگوٹھی غائب : ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو سے طلاق کی افواہیں گرم

یہ مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، صارفین کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی ہے بلکہ دونوں ساتھ ہیں۔

ایشوریا رائے کی انگلی میں موجود 'وی شیپ' انگوٹھی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بھارت میں یہ انگوٹھی شادی شدہ عورت کی زندگی میں بڑی اہمیت رکھتی ہے۔

شادی کے دن دلہن کو اُس کے میکے کی کوئی رشتہ دار خاتون 'وی شیپ' انگوٹھی شادی کے تحفے کے طور پر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں