سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی سطح پر سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 600 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم

(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔



بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2617ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی آ گئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہو گئی۔


سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس پیر کے روز ملک میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Load Next Story