- ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی ترجمان
- وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے
- ججز رولز فالو نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟، چیف جسٹس
- تمام صوبے زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ پر رضامند، وزیرخزانہ
- حکومت نے ڈومیسٹک قرضوں کی ری پروفائلنگ شروع کردی
- قیمتیں طے کرنا، نسلہ ٹاور گرانا عدلیہ کا کام نہیں، واوڈا
- جسٹس منصور کے انکار سے عدالتی درجہ حرارت میں اضافہ
- روزگار، سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں جرائم پیشہ گروہوں کا شکار
- بلوچ سینیٹرز کو پوست کی کاشت اور اسمگلنگ پر تشویش
- ٹک ٹک ایڈونچر،7 ملکوں کے سیاح رکشوں پر خنجراب بارڈر پہنچ گئے
- ہیومن رائٹس نمائندوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کا آئینی عدالت کے قیام پر زور
- مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے ستمبر میں 17 کشمیریوں کو شہید کیا
- ایم کیو ایم، بے شمار قربانیاں دینے کے بعد آج بھی بنیادی مسائل کا شکار
- "نصر من اللَّه وفتح قريب" خامنہ ای کی ایکس پر پوسٹ
- تیونس: صدارتی امیدوار کو 12 سال قید کی سزا
- کراچی، گودام میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی
- مشرق وسطیٰ میں طاقتور فضائی حملہ کریں گے، اسرائیلی فوج
- حماس کی اسرائیل پر میزائل حملوں پر ایران کو مبارک باد
- دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے والی خاتون
- بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع
ندا یاسر کا اپنی شادی کے خرچے سے متعلق حیران کُن انکشاف
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ اُن کی شادی پر صرف تین تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
حال ہی میں ندا یاسر نے میزبان و اداکار فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی کے خرچے سے متعلق انکشاف کیا۔
ندا یاسر نے کہا کہ مجھے مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران مجھے مداحوں کی جانب سے بہت پیار و محبت ملی۔
اُنہوں نے کہا کہ اس طویل عرصے کے دوران، ہم نے اپنے مارننگ شو میں شادی پر مبنی مواد بھی دکھایا کیونکہ پہلے شائقین ایسا مواد دیکھنا پسند کرتے تھے لیکن اب ٹرینڈ کافی بدل گیا ہے۔
مزید پڑھیں: میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں کچھ نہیں کرسکتی، ندا یاسر
اسی بات پر میزبان فیصل قریشی نے ندا سے اُن کی شادی کے خرچے سے متعلق سوال پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ میری شادی بڑے ہی پُرتعیش انداز میں ہوئی تھی۔
ندا یاسر نے کہا کہ میری شادی پر صرف تین تقریبات منعقد ہوئی تھیں، پہلے دن شام میں میلاد اور رات میں مایوں کی تقریب رکھی گئی تھی جبکہ اُس کے بعد ایک دن مہندی اور پھر بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میری شادی کو 22 سال ہوچکے ہیں اور 22 قبل میری شادی کی تقریبات پر 10 لاکھ روپے کا خرچہ آیا تھا۔
ندا نے مزید کہا کہ یہ خرچہ صرف، میری امی کے گھر کی تقریبات کا ہے کیونکہ ولیمہ یاسر کی طرف سے تھا تو خرچہ بھی اُنہوں نے ہی کیا تھا۔
واضح رہے کہ ندا نے سال 2002 میں اداکار و ہدایتکار یاسر نواز سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے تین بچے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔