نارتھ ناظم آباد دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ترجمان کے الیکٹرک

احتجاج اور تشدد کے باعث علاقے میں آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، کے الیکٹرک


ویب ڈیسک September 23, 2024
فوٹو: فائل

کے الیکٹرک نے اپنے نارتھ ناظم آباد دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق احتجاج اور تشدد کے باعث علاقے میں آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اس لیے بجلی کی شکایت کی درستگی میں تاخیر پیش آ سکتی ہے۔

شرپسند عناصر کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔