ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث ملزم کے خاکے جاری انعامی رقم کا اعلان
سی ٹی ڈی اپنے ہی افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کا نہ تو سراغ لگا سکی
سی ٹی ڈی سندھ نے جاں بحق ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ایک ملزم کی تصویراوردیگر کے خاکے جاری کر دیے۔
سی ٹی ڈی حکام نے عوام الناس سے ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت اورگرفتاری کی مدد کی اپیل کردی ،ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 7 جولائی کو کریم آباد شکیل کارپوریشن کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے سی ٹی ڈی سندھ کے ڈی ایس پی علی رضا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کامقدمہ الزام نمبر 24/111 سی ٹی ڈی کے تھانے میں درج کیا گیا۔
واقعے کو ڈھائی ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود سی ٹی ڈی اپنے ہی افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کا نہ تو سراغ لگا سکی بلکہ انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوسکی۔
گزشتہ روز سی ٹی ڈی سندھ نے جاں بحق ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ایک ملزم کی تصویر اوردیگر کے خاکے جاری کر دیے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزمان کے خاکے عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد کریں ،ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت و گرفتاری میں مدد دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔