شیخ چلی کی جنت میں کوئی نہ رہے قیدی نمبر 804 باہر نہیں آئے گا امیر مقام

افغان قونصل جنرل کے ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، پریس کانفرنس

فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم اس بدقسمت صوبے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں مسلسل تیسری بار نااہل حکمران آرہے ہیں پتا نہیں عوام کے مسائل کب حل ہوں گے؟

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ دہشت گردی سے صوبے کے عوام متاثر ہوچکے ہیں جنوبی اضلاع میں شام کے بعد کوئی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا صوبے میں پہلی بار پولیس کا احتجاج کرتے دیکھا ہے کل سوات میں دھماکا ایک بین الاقوامی سازش ہے سوات دھماکے کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء خود کرپشن اور کمیشن کے الزامات لگا رہے ہیں، صوبہ ایک بار پھر ڈینگی کی وباء کی لپیٹ میں ہے، ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈینگی پر قابو پانے کی درخواست کروں گا، ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلی کا قوم سے خطاب بھی دیکھا اب میانوالی جانے کا اعلان کردیا ہے مگر پنجاب کے عوام نے فتنہ و فساد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔


امیر مقام نے کہا کہ 8 ستمبر کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی تھی، وزیراعلی کے پی کو یاد دلاتا ہوں کہ دو ہفتے کی مہلت ختم ہوچکی ہے، قیدی 804 نہیں نکلے گا، شیخ چلی کی جنت میں کوئی نہ رہے کہ قیدی 804 باہر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اخبار غزہ پر ایک دو لائن نہیں لکھ سکتے اور بانی پی ٹی آئی کے لئے آرٹیکل لکھے جا رہے ہیں، صوبے کے عوام محب وطن شہری ہیں جو پی ٹی آئی کی اصلیت جان چکے ہیں، پی ٹی آئی عوام کے ذہنوں میں خاکی وردی کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کا خاتمہ ہے، ضلع کرم میں جاری لڑائی روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ صوبائی حکومت کس طرح افغان حکومت سے مذاکرات کرے گی؟ افغان قونصل جنرل کا ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، پرویز خٹک ہوائی جہاز لے کر افغانستان گیا لیکن علی امین گنڈاپور تو پوچھتا بھی نہیں۔
Load Next Story