- ایپل، میٹا اور ٹک ٹاک نے یورپی یونین کا اے آئی معاہدہ مسترد کر دیا
- پاکستان میں 20 فیصد سرطان کے مریض خون کے کینسر میں مبتلا ہیں، ماہر
- والدہ کے تحفے میں دیے گئے ٹکٹ نے بیٹی کو انعام جتوادیا
- کراچی؛ شریف آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک ساتھی ملزمان فرار
- اسرائیل نے بیروت کے نواحی علاقے خالی کرنے کی وارننگ دے دی
- جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے دو کمانڈر شہید، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
- حسن نصر اللہ اسرائیلی حملوں کے بعد بالکل محفوظ ہیں، ایرنی میڈیا کا دعویٰ
- مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس
- سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی جگہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو دے دی گئی
- کراچی؛ لیاری ایکسپریس وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو کی فائرنگ سے اہلکار زخمی
- شوگر ملز مالکان کے آئی پی پیز کو 8.2 ارب روپے کی ادائیگیاں
- پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے، اطالوی قونصل جنرل
- کراچی: جھگڑے کےدوران تیز دھار آلے سے دو افراد زخمی
- امریکا میں بدترین طوفان، سیلاب سے 20 افراد ہلاک
- جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حافظ نعیم
- پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلیے اسلام آباد اور پنڈی کے مخصوص مقامات مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
- بنگلا دیش ایئر فورس کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ
- سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبا کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
- میرپور خاص واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، وزیرداخلہ سندھ
- سندھ کی عوام مہنگی بجلی کا خرچ برداشت نہیں کرسکتی، ناصر حسین شاہ
پیجرز دھماکے؛ ایرانی پاسداران انقلاب نے مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی لگا دی
تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز کے پھٹنے کے واقعات کے بعد اپنے اہلکاروں کے تمام مواصلاتی آلات کے معائنے اور جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے تمام کمانڈرز اور اہلکاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مواصلاتی آلات کی سیکیورٹی کلیئرنس ملنے تک ان کا استعمال نہ کریں۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تمام مواصلاتی آلات کا معائنہ کیا جائے گا۔ جو چین یا روس سمیت دیگر ممالک سے برآمد کیے گئے ہیں بلکہ وہ بھی جنھیں مقامی سطح پر بھی تیار کیا گیا ہو۔
ایران کے پاسداران انقلاب کے 2 کمانڈرز نے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ یہ احکامات لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال سیکڑوں پیجرز کے تباہ ہونے کے بعد جاری کیے گئے۔
یہ خبر پڑھیں : حزب اللہ کے زیرِ استعمال دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز ایران سے آئے تھے ؟
انھوں نے رائٹرز کو بتایا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ اسی طرح پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس لیے سیکیورٹی کلیئرنس ضروری ہے۔
خیال رہے کہ لبنان میں چند روز قبل حزب اللہ کے کمانڈرز اور کارکنان کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز دھماکوں سے پھٹ گئے تھے جس میں 40 کے قریب جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں دھماکے کیسے ممکن ہوئے؟
بعد ازاں ان افراد کی نماز جنازہ کے دوران حزب اللہ کے کارکنان کے زیر استعمال واکی ٹاکی بھی دھماکے سے پھٹنے لگے جس میں 20 جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ان تمام حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی تھی جس نے مبینہ طور پر ان آلات میں درآمد ہونے کے درمیان کہیں کسی مقام پر بارودی مواد بھرا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔