’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی انڈیا میں ریلیز بھارتی اداکار حمایت میں سامنے آگئے
دباؤ کی حکمت عملی ہمیں امن سے دور کر رہی ہیں، آرٹ اور ثقافت کو ہمیشہ سیاست سے اوپر ہونا چاہیے، عمران زاہد
پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی پاکستانی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولاجٹ' کی مہاراشٹرا میں ریلیز پر اعتراض کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔
دہلی کے تھیٹر اور فلم اداکار عمران زاہد جو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، وہ ان دھمکیوں پر حیران ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم کے ہندوستانی ڈسٹریبیوٹرز (زی اسٹوڈیوز) نے واضح کر دیا ہے کہ یہ فلم صرف پنجاب میں ریلیز ہو رہی ہے، تو پھر یہ دھمکیاں دینے کا کیا مقصد ہے؟
عمران زاہد کا ماننا ہے کہ یہ سب دھمکیاں اور دباؤ کی حکمت عملی ہمیں امن سے دور کر رہی ہیں، آرٹ اور ثقافت کو ہمیشہ سیاست سے اوپر ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولاجٹ جیسی شاندار فلم سے محروم رہ کر دنیا کو ہم کیا پیغام دے رہے ہیں۔