63اے نظرثانی درخواستوں اورآڈیو لیکس کیس کی سماعت کیلیے بینچ تشکیل

پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے،آئندہ ہفتے سماعت کا امکان


ویب ڈیسک September 23, 2024
—فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے 63اے نظرثانی درخواستوں اورآڈیو لیکس کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔

لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع سپریم کورٹ رجسٹرار کے مطابق 63 اے نظر ثانی کی درخواستوں کو 30 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیاگیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندو خیل ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں