بالاکوٹ جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پارس سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 23, 2024
(فوٹو: فائل)

جیپ حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پارس کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد زخمی اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو کھائی سے نکال کرآر ایچ سی کیوآئی منتقل کردیا گیا جہاں متوفین کی شناخت افتخار شاہ، نصیر شاہ اور ڈرائیور لیاقت کے ناموں سے ہوئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونےو الے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پارس سے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں