
نئی ویب سیریز میں کئی مشہور خواتین اداکاراؤں کو شامل کیا جائے گا، کرن جوہر نے سیریز کے لیے اسکرپٹ کو مکمل کر لیا ہے اور اس کی ابتدا 2025 میں ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق کرن جوہر اس پروجیکٹ پر اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
ویب سیریز اب کاسٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور مقصد یہ ہے کہ معروف اداکاراؤں کا ایک شاندار گروپ جمع کیا جائے۔
یاد رہے کہ کرن جوہر اس ویب سیریز کے بعد ایک بڑی ایکشن فلم کے ساتھ دوبارہ سنیما میں واپسی کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔