انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اوپن ریٹ میں کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھنے سے روپے کی قدر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے


September 23, 2024
فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں 8 روزہ وقفے کے بعد پیر کو ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اضافہ جبکہ اوپن ریٹ میں کمی واقع ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، ایک موقع پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 277 روپے 72 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث انٹربینک میں ڈالر 03 پیسے اضافے سے 277 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02 پیسے کی کمی سے 280 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کے علاوہ دیگر غیرملکی کرنسیوں کی برآمدات کے عوض درآمد شدہ ڈالر کا 50 فیصد حصہ فروخت کرنے کی مدت میں توسیع سے اوپن مارکیٹ میں سپلائی بڑھ گئی کیونکہ اسٹیٹ بینک یہ توسیع 25 جون تک کردی ہے جس کے مثبت اثرات روپے کی قدر پر مرتب ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |