پی آئی اے اور فنادق کے مابین سیاحت کے فروغ کے لیے شراکت داری معاہدہ طے پا گیا
یہ شراکت داری پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مضبوط بنائے گی اور دونوں ملکوں کے مابین سیاحت کو فروغ دے گی
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی ائی اے) اور سعودی سیاحت اتھارٹی کے پاکستان میں نمائندہ فنادق ٹریول اینڈ ٹورزم سروسز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت اور ہوائی سفر کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یاداشت طے پا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق شراکت داری کا مقصد سعودی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ مارکیٹنگ، پرکشش ٹریول پیکیجز اور دیرپا سیاحت کے طریقوں کے ذریعے پاکستانی مسافروں کے لیے سعودی عرب کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا ہے یہ تعاون سعودی حکومت کے وژن 2030 کے وسیع تر مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات نے کہا کہ یہ شراکت داری پی آئی اے کی جانب سے اپنے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے ہم فنادق اور سعودی سیاحتی اتھارٹی کے ساتھ مل کر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفر کو آسان اور قابل رسائی بنائیں گے۔
فنادق کے سی ای او جناب محمد سلمان آرائیں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کو ایک عالمی سطح کی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے پی آئی اے کے ساتھ ہاتھ ملانے پر پرجوش ہیں ہم مل کر یہ یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی سیاح سعودی عرب کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو دریافت کریں اور لطف اندوزہوں۔
انہوں نے کہا کہ توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ شراکت داری پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مضبوط بنائے گی اور دونوں ملکوں کے مابین سیاحت کو فروغ ملے گا۔