سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

تحریک انصاف سیاسی جماعت اور مخصوص نشستوں کیلیے اہل ہے، سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، اختلافی نوٹ

فوٹو فائل

مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا تحریری اختلافی نوٹ جاری کردیا جس میں لکھا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں کیونکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری اختلافی نوٹ جاری کردیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے آئین تقاضوں پر پورا نہیں اترتی، سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔


مزید پڑھیں: کوئی فرق نہیں پڑتا ہمارے سامنے سنی اتحاد کونسل تھی یا پی ٹی آئی، مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت اور مخصوص نشستوں کیلیے اہل ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر سات روز میں فیصلہ کرے۔

 
Load Next Story