پی ٹی آئی نے پنڈی جلسے کیلیے کمر کس لی عدالت میں بھی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کیلیے درخواست دینے کا بھی فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے راولپنڈی جلسے کیلیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دینے جبکہ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی میں ہونے والے جلسے سے متعلق غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی کمیٹی کے شکار نے راولپنڈی میں جلسے کے حوالے سے مشاورت مکمل کی جبکہ جلسے کے لئے این او سی کے لئے درخواست جمع کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں درخواست جمع کرائی جائے گی جبکہ کل ہی راولپنڈی ہائیکورٹ میں بھی جلسے کی اجازت کیلیے درخواست دائر کی جائے گی۔
کمیٹی نے ثیمابیہ طاہر کو راولپنڈی جلسے کے لئے تیاریوں کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد وہ کل تک مقام کا تعین بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی مشاورتی کمیٹی نے جلسے کے لئے لیاقت باغ کی تجویز دی ہے۔