قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پرپنجاب اسمبلی میں افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد متفقہ منظور

ویب ڈیسک  پير 23 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پنجاب اسمبلی میں قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والے افغان قونصل جنرل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر افغان قونصل جنرل کے رویے اور ہٹ دھرمی کے خلاف قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ اففان قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کی مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے پر افغانستان سے احتجاج کیا جائے۔

قرارداد میں لکھا گیا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ افغان حکومت کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کرے۔  پنجاب اسمبلی نے قرادداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔