قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پرپنجاب اسمبلی میں افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد متفقہ منظور

قرارداد حکومتی رکن امجد علی نے پیش کی، وفاقی حکومت سے افغان حکام سے سخت احتجاج کا مطالبہ

فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی میں قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والے افغان قونصل جنرل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر افغان قونصل جنرل کے رویے اور ہٹ دھرمی کے خلاف قرارداد پیش کی۔


قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ اففان قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کی مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے پر افغانستان سے احتجاج کیا جائے۔

قرارداد میں لکھا گیا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ افغان حکومت کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کرے۔ پنجاب اسمبلی نے قرادداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

 
Load Next Story