پروین دباس کا آئی سی یو میں علاج اہلیہ پریتی جھنگیانی نے تفصیلات بتا دیں

اداکار کو ممبئی میں کار حادثے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جس میں اداکار کو شدید چوٹیں آئیں


ویب ڈیسک September 23, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکار پروین دباس کو ممبئی میں کار حادثے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جس میں اداکار کو شدید چوٹیں آئیں۔ ان کی اہلیہ، پریتی جھنگیانی، نے حادثے کی تفصیلات اور پروین کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پریتی نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پروین دباس رات گئے ایک کام کی میٹنگ سے واپس آ رہے تھے۔ اچانک گاڑی کے سامنے ہیڈلائٹس کی روشنی سے پروین کنٹرول کھو بیٹھے اور ان کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ خوش قسمتی سے وہ ایک اسپتال کے قریب تھے، اور دو راہگیروں نے انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔

پریتی نے مزید کہا، "وہ زیادہ بات نہیں کر پا رہے، لیکن خوش قسمتی سے ان کے تمام طبی ٹیسٹ جیسے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کلیئر ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد آئی سی یو سے باہر آ جائیں گے اور ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔"

پریتی جھنگیانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حادثے کے وقت پروین دباس نشے میں نہیں تھے اور وہ ہمیشہ ڈرائیونگ کے معاملے میں بہت محتاط رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں