الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کے الیکشن کمیشن کے اختیار کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کل انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کریں گے


ویب ڈیسک September 23, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں شعیب شاہین ، عامر مغل اور علی بخاری نے سنگل بینچ کے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے، جسے کل سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کل انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی امیدواروں نے انٹرا کورٹ اپیل میں سیکشن 151 کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |