دیر بالا میں فریقین کے درمیان تصادم کلہاڑی کے وار سے خاتون جاں بحق

تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے


September 23, 2024
فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں دو فریقین کے درمیان جھگڑے میں کلہاڑی کے وار سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر بالا کے علاقے الماس پشتن میں 2 فریقین میں لڑائی ہوئی جس میں چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار سے ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں جبکہ پانچ معمولی زخمی ہوئے۔

زخمی خاتون اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں جبکہ دیگر کو بھی طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |