پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے مابین تصادم، متعدد طلبا زخمی

ویب ڈیسک  پير 23 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں  طلبا تنظیموں کے مابین تصادم میں  متعدد طلبا زخمی ہوگئے، پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 50 طلبا کو حراست میں لے لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں محفل میلاد کے دوران دو طلبا تنظیوں کے مابین تصادم ہوگیا، اس دوران دونوں تنظیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا، جس سے  متعدد طلبا زخمی ہوئے اور یونیورسٹی کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی  اور یونیورسٹی کے گیٹ بند کرواکر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے یونیورسٹی کے اندر آپریشن کی نگرانی کی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق  ہنگامہ آرائی کے الزام میں 50 طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جھگڑے میں قصور وار طلبا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان تصادم ہوا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔