لاہور راہگیر خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

متاثرہ خاتون نے مدد کے لیے 15 پر کال کی تھی جس پر ڈولفن اسکواڈ نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے ملزم حسن کو گرفتار کر لیا


سید مشرف شاہ September 23, 2024
فوٹو- فائل

ڈولفن اسکواڈ نے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے راہگیر خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق متاثرہ خاتون نے مدد کے لیے 15 پر کال کی تھی جس پر ڈولفن اسکواڈ نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے ملزم حسن کو گرفتار کر کے تھانہ جوہر ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے بروقت کارروائی پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں