فیصل آباد اسپتال میں 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم گرفتار

الائیڈ ہسپتال کے ملازم احسان نے تین روز قبل بچی کو بے ہوشی کا ٹیکہ لگا کر زیادتی کی تھی

اسپتال میں چودہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

الائیڈ اسپتال کے ملازم احسان نے تین روز قبل چودہ سالہ (ن م) کو اسپتال میں بے ہوشی کا ٹیکہ لگا کر زیادتی کی تھی۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میں نے متاثرہ بچی سے ملاقات کی ہے، گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دینی چاہئے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ابھی بھی بچیاں ذیادتی کے واقعات کو سامنے لانے سے ڈرتی ہیں، پنجاب فرانزک سائنس کا دائرہ چھوٹے شہروں تک لائیں گے۔

Load Next Story