چاند کے پیچھے چھپتے سیارے زحل کی ویڈیو وائرل

فوٹو گرافر اینڈریو مک کارتھی نے آتش فشاں پر چڑھ کر چاند کے پیچھے چھپتے سیارے زحل کے منظر کو عکس بند کیا


ویب ڈیسک September 24, 2024

امریکی فوٹوگرافر کی ایک آتش فشاں پر چڑھ کر بنائی گئی چاند کے پشت پر چھپتے سیارے زحل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو گرافر اینڈریو مک کارتھی نے امریکی ریاست ہوائی میں موجود آتش فشاں ماؤنا پر چڑھ کر چاند کے پیچھے چھپتے سیارے زحل کے منظر کو عکس بند کیا۔

اینڈریو مک کارتھی نے یہ ویڈیو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ پر پوسٹ کی جہاں یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔




عکس بندی کے متعلق اینڈریو کا کہنا تھا کہ وہ چاند کے پیچھے جاتے زحل کی عکس بندی کے لیے آتش فشاں پہاڑ ماؤنا کیا کے سب سے بلند مقام پر چڑھے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے 14 انچ ٹیلی اسکوپ کا استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آتش فشاں پر جانے کا مقصد اچھا موسم تھا اور اس طرح انہوں نے بادلوں سے اوپر جا کر عکس بندی کی۔

انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی اور اس کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں