- بھارت میں فراڈیوں نے جعلی سپریم کورٹ لگا کر ٹیکسٹائل مالک کو لوٹ لیا
- کراچی؛ 4 منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے
- پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت؛ ایس ایس پی بے نظیرآباد تنویر تنیو سندھ ہائیکورٹ طلب
- عمران خان آصف زرداری کی قیادت میں آجائیں سب ٹھیک ہوجائے گا، گورنر پنجاب
- بھارت میں ریسٹورنٹ کا تھری ڈی اشتہاری بورڈ وائرل
- عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، اسلام آباد ڈی چوک احتجاج پر گفتگو
- دادی اماں کی ’جوانی‘ نے سب کو حیران کردیا
- ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے پر طلبہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
- تھائی لینڈ؛ اسکول بس میں آتشزدگی میں 22 طلبا اور 3 اساتذہ کی ہلاکت کا خدشہ
- وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات
- پاکستان ریلوے پولیس میں خالی اسامیوں کی تعداد 3ہزار سے زائد ہوگئیں
- اسکاٹ لینڈ؛ انسانی بستیوں سے الگ خوبصورت کاٹیج فروخت کیلئے پیش
- 81 سالہ ماڈل نے مِس یونیورس مقابلے میں بہترین لباس کا ایوارڈ جیت لیا
- پختونخوا؛ 9 ماہ میں دہشتگردی کے 492 واقعات؛ 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوئے
- جس دن حکومت کہے گی ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے
- ٹھوڑی پر لان موور رکھ کر طویل فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- پی آئی اے کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
- معمر افراد کا گِرنا ان میں ڈیمنشیا کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، ماہرین
سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 97 نظرثانی درخواست کا معاملہ دو رکنی بینچ کو بھیج دیا
اسلام آباد: سپریم كورٹ میں قومی اسمبلی كے حلقہ این اے 97 نظرثانی درخواست پر مختصر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے معاملہ دو رکنی بینچ کو بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاكستان قاضی فائز عیسی كی سربراہی میں تین ركنی بینچ نے حلقہ این اے 97 نظر ثانی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس پاكستان قاضی فائز عیسی نے كہا كیس پہلے دو ركنی بنچ نے سنا تھا، ہم اسی بنچ كے سامنے نظرثانی درخواست سماعت كیلئے مقرر كر دیتے ہیں جس نے پہلے كیس سنا تھا۔
انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیس کو کب تک دوبارہ سماعت کیلیے مقرر کیا جائے؟
وكیل درخواست گزار شہزاد شوكت نے كہا جمعہ كو كیس دوبارہ لگا دیں۔ عدالت نے این اے 97 سے علی گوہر كی نظرثانی درخواست جمعہ كو سماعت كیلئے مقرر كرنے كی ہدایت كردی۔
اس سے قبل جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو ركنی بنچ نے مركزی كیس سنا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔