اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 24 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحكومت میں اسٹریٹ كرائم اور چوری كی 23 وارداتوں میں لاكھوں روپے كی نقدی، سونے كے طلائی زیورات، دیگر قیمتی سامان كے علاوہ 3 كاریں اور 9 موٹر سائیكلیں لے اڑے۔

اسی طرح مسلح افراد نے چار موبائل فونز اور نقدی چھینی جبکہ 7 گھروں كا چور صفایا كرگئے۔ موٹر سائیكل چوری كے سب سے زیادہ 5 واقعات صدر زون جبكہ  تین سوہان زون میں  پیش آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔