اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ

ایک دن میں چوری اور ڈکیتی کی 23 وارداتیں، سونا، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے

(فوٹو : فائل)

وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحكومت میں اسٹریٹ كرائم اور چوری كی 23 وارداتوں میں لاكھوں روپے كی نقدی، سونے كے طلائی زیورات، دیگر قیمتی سامان كے علاوہ 3 كاریں اور 9 موٹر سائیكلیں لے اڑے۔

اسی طرح مسلح افراد نے چار موبائل فونز اور نقدی چھینی جبکہ 7 گھروں كا چور صفایا كرگئے۔ موٹر سائیكل چوری كے سب سے زیادہ 5 واقعات صدر زون جبكہ تین سوہان زون میں پیش آئے۔
Load Next Story