عراق میں باغیوں کا مزید 2 قصبوں پر قبضہ جھڑپوں میں بریگیڈیئر جنرل سمیت 12 ہلاک

جنگجوؤں کی پیش قدمی جاری،دھولیہ قصبے میں3 پولیس اسٹیشنزاوردیگرکودھماکے سے اڑادیا


News Agencies/AFP July 14, 2014
بغداد اوردیالہ میں بم دھماکے،عراقی پارلیمنٹ پھرنئی حکومت بنانے میں ناکام ،کرد وزرا نے حکومت کے ساتھ تعاون معطل کردیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: عراق میں برسرپیکار اسلامی ریاست کے جنگجوئوں نے اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے دارالحکومت بغدادکے شمال مشرقی علاقے میں مزید 2 قصبوںپر قبضہ کرلیا جبکہ عراقی پارلیمنٹ ایک بار پھر نئی حکومت بنانے میں ناکام ہوگئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق باغیوں نے بغداد سے 80 کلومیٹر دور دھولیہ قصبے پر قبضہ کرلیااور 3 پولیس اسٹیشنوں، لوکل کونسل ہیڈ کوارٹرز، عدالت اور ایک پل کو دھماکے سے اڑادیا۔ لڑائی میں4 پولیس اہلکار سمیت 6 افراد مارے گئے۔ بغداد کے مغرب میں بھی باغیوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ بغداد اوردیالہ میں بم دھماکوں اورفائرنگ سے پولیس کے ایک بریگیڈیئر جنرل سمیت مزید 6 افراد مارے گئے۔ عراق میں نوری المالکی کے مظالم کا شکار شہر فلوجہ کے باشندے فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے عزیزو اقارب کی میتیں فریزر میں رکھنے اور گھروں سے متصل باغیچوں میں دفنانے پر مجبور ہوگئے۔

نوری المالکی کے زیرکمان فورسزکے ہاتھوں وحشیانہ بمباری میں مارے جانے والے شہریوں کے لواحقین کواپنے پیاروں کے کفن دفن کاموقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف عراقی پارلیمنٹ ایک بار پھر نئی حکومت بنانے میں ناکام ہوگئی ہے۔عراقی پارلیمنٹ کے قائم مقام اسپیکر مہدی حافظ نے اعلان کیا کہ اتوار کو ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں مختلف پارٹیاں اور دھڑے کسی نتیجے پر نہیں پہنچے اس طرح پارلیمنٹ نئی حکومت تشکیل دینے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے۔ اجلاس منگل تک ملتوی کردیا گیا۔ دریں اثنا برطانوی مسلم علما نے اسلامی ریاست کے جنگجوئوں کی مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |