کراچی میں تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے 3 ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق شاہد تاج کو ایس ایچ او تیموریہ ، ریاض نیازی کو ایس ایچ او گبول ٹاؤن جبکہ سرفراز راجپوت کو ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا تعینات کر دیا گیا۔