عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس میں جیل کے باہر پر امن مظاہرہ

مظاہرین نے اپنی بہن کی رہائی کے لیے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کئی دہائیوں کی انتھک جدوجہد کو سراہا


خبر ایجنسی September 24, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکا سے تعلق رکھنے والے علما ئے کرام ، انسانی حقوق کے علمبردار اور کارکنوں نے ٹیکساس کی ایف ایم سی کارسویل جیل کے سامنے پرامن واک اورمظاہرہ کیا، اس جیل میں عافیہ 2010 سے قید ہیں۔

مظاہرین نے ڈاکٹر عافیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، خواتین سمیت کارکنان بینرز اور جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ انھوں نے ڈاکٹر عافیہ پر ہونے والے تشدد اور مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی یہ قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرے۔

مزید پڑھیں: عافیہ موومنٹ کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے

 

مظاہرین نے اپنی بہن کی رہائی کے لیے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کئی دہائیوں کی انتھک جدوجہد کو سراہا، انھوں نے غزہ کے بہادر عوام کی جدوجہد کو بھی سراہا جو قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کا جراتمندی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ پر ہونے والے جنسی اور جسمانی تشدد کی کسی تیسرے غیرجانبدار فریق کے ذریعے تحقیقات کرانے اور عافیہ کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے کہا انتہائی دباؤ یا خوفناک واقعے کی وجہ سے ہونے والے پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر اور صحت کے دیگر مسائل کے علاج کے لیے کسی غیرجانب دار مسلم خاتون ڈاکٹر سے عافیہ کا طبی معائنہ کرایا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |