توانائی کی ضروریات داسو پراجیکٹ انتہائی اہم چیئرمین واپڈا

پراجیکٹ کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے


Numainda Express September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ مقامی طور پر دستیاب ماحول دوست اور کم لاگت پن بجلی کی پیداوار کے ذریعے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہم ہے ،چنانچہ پراجیکٹ کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کئے جارہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ چیئرمین نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، جن میں مرکزی ڈیم کے دائیں اور بائیں کناروں، زیر زمین پاور ہاس اور ٹرانسفارمر ہال، کرشنگ اور پمپنگ پلانٹس اور متبادل شاہراہِ قراقرم کی سائٹس شامل ہیں۔

بعد ازاں چیئرمین واپڈا نے کوہستان کے تینوں اضلاع اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کولائی پالس کے عمائدین اور سول انتظامیہ کے ساتھ ایک جرگہ میں شرکت کی۔ جرگہ میں از خود آباد کاری پیکج کے تحت ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ لوکل ایریا ڈویلپمنٹ سکیم پر عملدرآمد بارے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں