گھر پر موجود ارکان کے پروڈکشن آرڈر کیسے اسلام آباد ہائی کورٹ

درخواست گزارکے وکیل حسن شعیب نے استدعا کی کہ اراکین کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے


Numainda Express September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے گھر پر موجود ہونے پر استفسار کیا کہ ان کے پروڈکشن آرڈر کیسے جاری کریں ۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو مبینہ طور پر پنجاب ہاؤس میں حراست میں رکھنے کے خلاف بیرسٹر گوہر کی درخواست پر رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی عدالت پیش ہوئے اوربتایاکہ پولیس اہلکار اورنگزیب کھچی اور علی عثمان کے گھر گئے تو وہ دونوں گھر پر موجود تھے، ظہور قریشی رہائش گاہ پرنہیں ملا،ان کی اہلیہ نے کوئی بیان نہیں دیا ،ڈرائیور نے بیرون ملک جانے کا بتایا۔ درخواست گزارکے وکیل حسن شعیب نے استدعا کی کہ اراکین کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔

جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیاکہ جب دونوں گھر پر ہی موجود ہیں تو پروڈکشن آرڈر کیسے جاری کریں؟عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں