آزاد خارجہ پالیسی کے بیان پر یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ذکر کیا، ذلفی بخاری

خبر ایجنسی  منگل 24 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  لندن: پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ذکراس لیے آیا کہ  انھوں نے ایک آزاد خارجہ پالیسی بنانے کا بیان دیا تھا،انھیں ایک نرم حامی کے طور پر جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

آرٹیکل سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پریشان نہ ہوں اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے۔  ان دنوں مایوس افراد کا ایک ہی مسترد شدہ بیانیہ ہے۔

پوری مسلم دنیا میں بانی پی ٹی آئی سے زیادہ مضبوط آواز کوئی نہیں جو فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے کھڑی ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔