غزہ جیسےسانحات حل کیےبغیرپائیدارترقی نہیں ہوسکتیخواجہ آصف

گلوبل ڈیجیٹل آؤٹ کم اور مصنوعی ذہانت کی طاقت کنٹرول کرنا ضروری ہے


ویب ڈیسک September 24, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد ہونے والی کاسمٹ آف دی فیوچر سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ جیسے سانحات حل کیے بغیر پائیدار ترقی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ خودمختار قرضہ نظام کا جائزہ لیکر اسے مزید منصفانہ بنانا ہو گا اور منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنانا چاہیے۔

سیکیورٹی مسائل نئی نسل اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں، ملکر کام کرنے سے خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار ارب ڈالر کا ایس ڈی جی فنانسنگ فرق پُر کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان گلوبل ڈیجیٹل آؤٹ کم کو خوش آمدید کہتا ہوں، گلوبل ڈیجیٹل آؤٹ کم اور مصنوعی ذہانت کی طاقت کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مساوی مستبقل کے لیے ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں