چیف الیکشن کمشنر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ دائر ہونا چاہیے مشیر اطلاعات پختونخوا

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں پی ٹی آئی کی بطور سیاسی جماعت وضاحت دی گئی ہے، بیرسٹر سیف


ویب ڈیسک September 24, 2024
آئین کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، بیرسٹر سیف (فوٹو: فائل)

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ دائر ہونا چاہیے۔


سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے مخصوس نشستوں سے متعلق کیس کے تفصیلی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے تفصیلی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن فی الفور مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔


بیرسٹر سیف نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس اگر مگر کا کوئی آپشن باقی نہیں رہتا۔ اعلیٰ عدلیہ نے الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دے دیا ہے۔ آئین کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مقدمہ دائر ہونا چاہیے۔ اعلیٰ عدلیہ کا حکم نہ ماننے پر وزیراعظم اور الیکشن کمیشن توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ تفصیلی فیصلے میں پی ٹی آئی کی بطور سیاسی جماعت وضاحت دی گئی ہے۔


صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کا پی ٹی آئی کے خاتمے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔ ملک میں تمام تر فساد کی جڑ الیکشن کمشنر ہے، جو قوم کا مجرم ہے۔ ان سے پورا پورا حساب لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |