- آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی پیچھے نہیں ہٹے گی، حافظ نعیم الرحمٰن
- آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- آرٹیکل 63 اے کیس؛ عمران خان کے وکیل کا سپریم کورٹ کے نئے بینچ پر اعتراض
- پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، بلامقابلہ امیر انتخاب پر مبارکباد
- جنوبی افریقہ جانے کیلیے گھر سے نکلنے والی 3 بچیاں ورثا کے حوالے
- مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کی راتوں کو جگا کر تلاشی لی جاتی ہے، بیرسٹر سیف
- کوسٹ گارڈز کی گوادر سمیت بلوچستان میں کارروائیاں، سیکڑوں پستول، شراب کی بوتلیں برآمد
- گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 8 مسافر گرفتار
- ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری
- اولمپیئن صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کورس کرنے ہنگری روانہ
- آرٹیکل 63 اے بینچ میں شمولیت سے جسٹس منصور کا بھی انکار، جسٹس نعیم اختر افغان شامل
- مودی سرکار نے مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور قبرستان منہدم کرے کی مہم تیز کردی
- لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا دودھ فروش گرفتار
- رواں سال مون سون میں معمول سے 51 فیصد زائد بارش ریکارڈ
- سندھ میں تیل اور گیس ذخائر؛ توقعات اور حقائق
- وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ
- مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال
- مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت
- چین میں ٹائپ 1 ذیا بیطس کو ختم کرنے کا کامیاب علاج
چنئی ٹیسٹ جیت کر بھارت نے 92 سالہ تاریخ بدل ڈالی
بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر 92 سالہ تاریخ بدل ڈالی۔
چنئی ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو 280 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار شکستوں پر فتوحات کی تعداد کو پیچھے چھوڑ کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا۔
بھارت کو یہ سنگ میل حاصل کرنے کیلئے 92 سال تک کا طویل انتظار کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: چنئی ٹیسٹ: بھارت کی بنگلادیش کو 280 رنز سے شکست
ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کا سفر 1932 میں سی کے نائیڈو کی کپتانی میں شروع ہوا، جسے اپنے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف 158 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس لمحے سے بھارتی ٹیم اب تک اپنی فتح سے شکست کے تناسب کو متوازن کرنے کیلئے جدوجہد کررہی تھی۔
بھارت نے کل 581 ٹیسٹ میچوں میں 179 جیتیں اور 178 شکستوں کا سامنا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی
اس کے مقابلے میں، پاکستان نے یہ سنگ میل ٹیسٹ کرکٹ میں داخل ہونے کے بعد صرف 16 میچوں میں حاصل کیا، جبکہ دیگر ٹیموں نے مختلف ٹائم لائنز میں ایسا کیا تھا۔
آسٹریلیا نے اپنے پہلے ہی میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا، افغانستان نے صرف 3 میچوں میں، انگلینڈ نے 23، ویسٹ انڈیز نے 99 اور جنوبی افریقہ نے 340 میچوں میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھیں: رشبھ پنت دوران بیٹنگ بنگلادیشی وکٹ کیپر سے الجھ پڑے
۔ اب تک پاکستان کی 148 فتوحات اور 144 شکستیں ہیں، آسٹریلیا نے 232 ہاروں کے مقابلے میں 414 فتوحات اپنے نام کی ہیں جبکہ انگلینڈ نے 325 شکستوں کے ساتھ 397 فتوحات حاصل کی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔