معاہدے پر عمل کی مہلت ختم، عوامی ردعمل حکومت کو سبق سکھائے گا، جماعت اسلامی

ویب ڈیسک  منگل 24 ستمبر 2024
متنازع مینڈیٹ والی حکومت آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، لیاقت بلوچ (فوٹو: فائل)

متنازع مینڈیٹ والی حکومت آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، لیاقت بلوچ (فوٹو: فائل)

 لاہور: جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدے پر عمل کی مہلت ختم ہو چکی ہے، اب عوامی ردعمل حکومت کو سبق سکھائے گا۔

عوام کو بجلی بلز میں ریلیف سمیت دیگر مطالبات پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس پر عمل کی مہلت دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی جانب سے راولپنڈی میں لیاقت باغ پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

معاہدے کی مدت پوری ہونے پر اپنے بیان میں جماعت اسلامی کی دھرنا مذاکراتی ٹیم کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنا اور حکومتی معاہدے کو 45 روز گزر گئے ہیں۔ اب عوامی ردعمل آئے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا دھرنا حکومت سے معاہدے کے بعد مؤخر، بجلی کی قیمت کم کرنے پر اتفاق

لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کا آئندہ لائحہ عمل وعدہ پورا نہ کرنے والی حکومت کو سبق سکھانے گا۔جماعت اسلامی اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔متنازع آئینی ترمیم سے استفادہ کرنے والے بھی متنازع اور بے وقار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ متنازع مینڈیٹ والی حکومت آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی۔ جماعت اسلامی کے ممبر پاکستان کی طاقت بنیں گے۔ جماعت اسلامی کے دروازے ہرمحب وطن پاکستانی کے لیے کھلے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔