- کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی
- آئی پی ایل؛ پلئیرز کی جیبیں پیسوں سے بھرنے کی تیاری! جے شاہ کا بڑا اعلان
- انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، اب گولی کا جواب گولی سے ملے گا، وزیراعلیٰ کے پی
- نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ منتخب
- پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- پلیئرز ایسوسی ایشن بنانے کا معاملہ پاکستان کے سپرد
- ایران کا لبنان میں فوجیں بھیجنے کا عندیہ
- گلیسپی بھائی پر پاکستانی پانی اثر کرگیا
- وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ
- دنیا کی سب سے وزنی اجمود سبزی
- میٹا کو لاپرواہی برتنی مہنگی پڑگئی
- ایران نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
- پی آئی اے نے ملک کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- ’’سیاستدانوں کے پاورپلانٹس کومتنازع ادائیگیاں کی جارہی ہیں‘‘
- ساف انڈر17 چیمپئن شپ 2024؛ دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست
- کور کمانڈر کوئٹہ کی کراٹے چمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات
- حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- فیصل کریم کنڈی کی وزیراعلیٰ گنڈاپور کو دورہ گورنر ہاؤس کی دعوت
- اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے،عرفان صدیقی
- روسی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں بڑی جنگ کا خدشہ
راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست
راولپنڈی: تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی جلسہ کرنے کے لیے این او سی کے لیے درخواست باقاعدہ جمع کرا دی ہے۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنرل نے وکلاء ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا لہٰذا این او سی جاری کیا جائے۔
تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے لیاقت باغ اور بھاٹہ چوک مقامات تجویز کیے ہیں۔ بھاٹہ چوک راولپنڈی اسلام آباد کا سنگم ایریا ہے جہاں ہر سال قربانی کے جانوروں کی منڈی لگتی ہے۔
لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے پی ایچ اے نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت باغ اب ایک مکمل تفریحی فیملی پارک بن چکا ہے اس لیے جلسے سے پھول پودے، کیاریاں اور بنچز تباہ ہوں گی جبکہ پارک کی بیوٹیفیکیشن اقدامات سب بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔