عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا حکومت کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب

وفاقی حکومت کے جواب پر عدالت نے عمران خان کی درخواست نمٹا دی

فوٹو فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق وفاقی حکومت کے جواب پر درخواست نمٹا دی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ نہیں کیا، جب ملٹری ٹرائل کرنا ہوا تو رول 549 کے تحت پروسیجر کو فالو کیا جائے گا۔


عدالت کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا اور پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔

وفاقی حکومت کے جواب پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔

Load Next Story