مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، جس پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا، درخواست گزار


ویب ڈیسک September 24, 2024
(فوٹو : فائل)

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس پر عمل کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: کوئی فرق نہیں پڑتا ہمارے سامنے سنی اتحاد کونسل تھی یا پی ٹی آئی، مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ


درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے۔ یہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ہے اور اس فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ چاروں صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کرچکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملیں۔


درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔ عدالت مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں