کراچی میں 3روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

نئے سسٹم کے زیراثر کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 24, 2024
فائل فوٹو

شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے زیراثر کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر میں آج اور کل پارہ 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں مسلسل فعال رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 تا 65 رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں