لاپتہ انجینئر کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

مغوی کی والدہ ارشاد بی بی نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔


ویب ڈیسک September 24, 2024
مغوی کی والدہ ارشاد بی بی نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

انجینئر احسن ریاست کی بازیابی کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

مغوی کی والدہ ارشاد بی بی نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی سمیت دیگر حکام نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، عدالت آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور اپنے 12 اگست کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ 12 اگست کو مغوی کو بازیاب کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں