خیبرپختونخوا کے پی ایچ ڈی اسکالرز کلاس فور کی نوکریوں کیلئے درخواستیں دینے لگے

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرادیا


احتشام بشیر September 24, 2024
پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرادیا فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا کے پی ایچ ڈیز، ایم فل اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز نے نوکریاں نہ ملنے پر کلاس فور کیلئے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرادیا ہے۔

ڈی آئی خان سے ایم پی اے احسان اللہ میاخیل کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلاو نوٹس میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ڈی آئی خان میں محکمہ ابتدائی ثانوی تعلیم میں کلاس فور کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے متعدد پی ایچ ڈی، ایم فل اور سینکڑوں ماسٹر ڈگری ہولڈرز سمیت ہزاروں نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے والی حکومت ہے تو دوسری جانب نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں کم از کم پی ایچ ڈی اور ایم فل سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کے لیے مناسب وظیفہ یا بے روزگاری الاؤنس کا اجراء کرے، تاکہ نوجوان ایک طرف مایوسی سے بچ سکیں اور دوسری جانب ان کا مستقبل بھی محفوظ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |