سوات ساتویں جماعت کے طالبعلم کو بوری میں بند کرکے اغوا کرنے کی کوشش

2 افراد نے بچے پر تشدد کرکے بوری میں بند کردیا، چیخ پکار سن کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے بچے کو بوری سے نکالا


ویب ڈیسک September 24, 2024
ساتویں جماعت کا طالب علم عثمان اسکول جا رہا تھا کہ ملزمان نے اغوا کرنے کی کوشش کی

ساتویں جماعت کے طالب علم کو بوری میں بند کرکے اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔


پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ سوات کے علاقے شالپین میں ساتویں جماعت کے طالب علم عثمان کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ طالب علم اسکول جا رہا تھا کہ 2 افراد نے تشدد کرکے بوری میں بند کردیا۔


ملزمان نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے طالب علم عثمان زخمی ہوگیا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو بوری سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔


پولیس نے اغوا کار 2 ملزمان نجیب اللہ اور اختر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں