بنگالی فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والا چھوٹو گینگ گرفتار

 لاہور: بنگالی فلموں سے متاثرہو کر وارداتیں کرنے والے چھوٹو گینگ کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تہت سوسائٹی گیٹ نمبر 1 پر نقب زنی کیلئے موجود 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ بنگالی فلموں سے متاثر ہو کر نقب زنی اورچوری کی وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان تہت سوسائٹی میں واقع گھر میں نقب زنی کی واردات کیلئے گیٹ کے پاس چھپے تھے۔ ملزمان شاواز اور علی حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔