وزیراعلیٰ کا گورنر کے اختیار پر ایک اور وار پنجاب آب پاک اتھارٹی ختم کرنیکا فیصلہ

پنجاب آب پاک اتھارٹی ختم کرکے پنجاب صاف پانی اتھارٹی قائم کی جائے گی


ویب ڈیسک September 24, 2024
فائل فوٹو

حکومت پنجاب اور صوبائی گورنر آمنے سامنے آگئے، گورنر کی سربراہی میں بنائی گئی پنجاب آب پاک اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب آب پاک اتھارٹی ختم کرکے پنجاب صاف پانی اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کی سربراہی صوبائی حکومت کے پاس ہوگی۔ نئی اتھارٹی میں گورنر پنجاب کا عمل دخل ختم کرکے تمام اختیارات حکومت پنجاب کے پاس ہوں گے۔

پنجاب آب پاک اتھارٹی کی گورننگ باڈی میں گورنر کے پرنسپل سیکریٹری بھی شامل تھے لیکن نئی پنجاب صاف پانی کمپنی میں گورنر کے پرنسپل سیکریٹری کا کردار ختم کر دیا گیا ہے۔

پنجاب آب پاک اتھارٹی کے پیٹرن اِن چیف گورنر تھے لیکن نئی بنائی گئی پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کا تقرر صوبائی حکومت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں