9 مئی کیسز راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی تعیناتی مکمل

ججز کو فوری چارج لینے کا حکم، تینوں عدالتوں کے ججز نہ ہونے سے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات زیر التوا تھے


ویب ڈیسک September 24, 2024
(فوٹو : فائل)

9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی تعیناتی مکمل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کیلئے ججز کی تعیناتی مکمل کرلی گئی، وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی شاہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج تعینات کردیے گئے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ سیشن جج جاوید اقبال شیخ کو انسداد دہشت گردی فیصل آباد، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد نعیم شیخ کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کا جج مقرر کردیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے یہ نئے جج اسپیشل جج سینٹرل کورٹ راولپنڈی تعینات تھے، تینوں عدالتوں کے ججز نہ ہونے سے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات زیر التوا تھے، تینوں ججز کو فوری طور پر چارج سنبھالنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں