خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری

ایم ڈی کیٹ 194 نمبر کے ساتھ ٹاپ ہوا، فاطمہ زہرہ علی اور محمد مدثر نے 194 نمبر حاصل کرکے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی


ویب ڈیسک September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز نے ایم ڈی کیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ترجمان خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 194 نمبر کے ساتھ ٹاپ ہوا، فاطمہ زہرہ علی اور محمد مدثر نے 194 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد حزیل اور وحیداللہ کی 193 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن رہی۔

ترجمان کے مطابق 8 امیدواروں نے 192 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ان میں محمد حمزہ علی، کنول اختر، کاشان وحید ، زوبیا انس، محمد عبداللہ خان، سید مجتبیٰ حسین، آمنہ ریاض اور اعظم خان شامل ہیں۔

ترجمان کے ایم یو کے مطابق صوبے کے 7 اضلاع کے 13 سینٹروں میں ٹیسٹ کا انعقاد ہوا، 41 ہزار 671 طلباء طالبات ٹیسٹ میں شریک ہوئے، 24 ہزار سے زائد طلبہ بی ڈی ایس،21 سے زائد ایم بی بی ایس کےاہل ، 670 طلبہ نے 180 سے 200 کے درمیان نمبرحاصل کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |